فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں، 2 صیہونی فوجی ہلاک، 4 لاپتہ


غزہ: فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں، 2 صیہونی فوجی ہلاک، 4 لاپتہ

فوٹو: فائل

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 2 صیہونی فوجی ہلاک اور  10 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 4  اسرائیلی فوجی لاپتہ ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں نے غزہ کے علاقے الزیتون میں ایک اسرائیلی فوجی دستے کے خلاف آپریشن کیا اور گھات لگا کر حملے کیے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی کارروائیوں میں کم از کم 2  اسرائیلی فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔ 

اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 4 اسرائیلی فوجی لاپتہ ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں کو نائٹ وژن آلات کے ذریعے ٹریس کیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی 162ویں ڈویژن اور 401ویں بریگیڈ کے دستے الزيتون میں حملے کا شکار ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے  زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے 6 اضافی ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *