ملتان میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان، 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی جاری


ملتان میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان، 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی جاری

دریائی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کی جانب سے محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔—فوٹو:فائل

ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان  ہے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر  3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری  ہے۔

 ملتان میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہوسکتا ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر بریچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملتان کی حدود میں سیلاب کے خطرے کی وجہ سے 3 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرین کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکایت کر رہے ہیں۔ 

ادھر جلالپور پیر والا کے قریب دریائے ستلج سے 50 ہزار کیوسک پانی گز ر رہا ہے،جس سے 140 دیہات متاثر ہوئے۔

دوسری جانب راجن پور میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرگئے جبکہ بہاولپور میں دریائےستلج کے کناروں پر نشیبی علاقوں کے مکینوں کی نقل مکانی جاری  ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے اور  دریائی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کی  جانب سے محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو حکام، مقامی رضا کاروں، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *