اسرائیلی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری، انصاراللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ


اسرائیلی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری، انصاراللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے ساتھ یمن پر بھی حملے جاری ہیں، جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا پر  ایک بار  پھر شدید بمباری کردی۔

اسرائیلی فوج نے تازہ حملوں میں حوثیوں کے اہداف اور  حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے متعدد  رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بمباری کے وقت انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی ٹی وی پر خطاب کر رہے تھے جبکہ انصاراللہ نے اسرائیلی دعوے کی تردید کر دی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن پر 4 روز قبل بھی فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صنعا میں درجنوں اسرائیلی طیاروں نے صدارتی کمپلیکس کے نزدیک میزائل اور  ایندھن کے گودام اور پاوراسٹیشن کو نشانہ بنایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *