Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 7:18 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 7 سال میں ایڈوانس وارننگ سسٹم پرکام نہیں ہوا، موجودہ ڈیڈ لائن میں 1گھنٹےکااضافہ بھی قبول نہیں: شہباز شریف

حالیہ پوسٹس

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
  • پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
  • نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
  • دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
پاکستان

7 سال میں ایڈوانس وارننگ سسٹم پرکام نہیں ہوا، موجودہ ڈیڈ لائن میں 1گھنٹےکااضافہ بھی قبول نہیں: شہباز شریف

DAILY MITHAN Aug 4, 2025 0


7 سال میں ایڈوانس وارننگ سسٹم پرکام نہیں ہوا، موجودہ ڈیڈ لائن میں 1گھنٹےکااضافہ بھی قبول نہیں: شہباز شریف

وزیراعظم نےدورہ گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے، انفرا اسٹرکچرکیلئے 4 ارب روپے فنڈ کا بھی اعلان کیا—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرا‏عظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 7 سال میں موسم کے ايڈوانس وارننگ سسٹم پر کام نہيں ہوا لیکن اب انہوں نے جو ڈیڈ لائن دی ہے اس میں ایک گھنٹے کا اضافہ بھی قبول نہیں۔

 وزیرا‏عظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین میں 10-10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے۔

7 سال میں ایڈوانس وارننگ سسٹم پرکام نہیں ہوا، موجودہ ڈیڈ لائن میں 1گھنٹےکااضافہ بھی قبول نہیں: شہباز شریف

وزیراعظم سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپےکے فنڈ کا بھی اعلان کیا، انہوں نے وزیر مواصلات کو فوری طورپر انفرا اسٹرکچر کی بحالی کاحکم دیتے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے امدادی چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ 7 سال میں ایڈوانس وارننگ سسٹم پر کام نہیں ہوا، 7 سال سے یہ پروگرام صرف کاغذوں پر چل رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ اب انہوں نے جو ڈیڈ لائن دی ہے اس میں ایک گھنٹے کا اضافہ بھی قبول نہیں۔

اس سے پہلے سیلاب سے نقصانات کے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر  اور  حکام عالمی کانفرنسز  میں شرکت تو کررہے ہيں لیکن فنڈز نہیں آرہے، اب انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ فنڈز لے کر آئيں۔

وزیراعظم نے کہاکہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہونے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے ۔

دروہ گلگت بلتستان میں وزیرِاعظم شہباز شریف سےوزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان نے الگ الگ ملاقات بھی کی اور انہیں حالیہ بارشوں سے پیداہونے والی سیلابی صورتحال اور نقصانات پر بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی مچائی ہے اور بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

ضلع دیامر، گلگت اور غذر میں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، 21 جولائی کو شاہراہ بابوسر پر ریلہ کئی سیاحوں کو بہا لے گیا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026