بینک کی کیش وین لوٹنے والے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار ، 35لاکھ روپے برآمد


کراچی: بینک کی کیش وین لوٹنے والے گروہ کے 2 ملزمان گرفتار ، 35لاکھ روپے برآمد

ملزمان کا 7 رکنی گروہ ہے جس کے 2 ارکان کو گرفتار کیا گیا اور باقی 5 کی تلاش جاری ہے: پولیس/ اسکرین گریب

کراچی: کورنگی میں بینک کی کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ 2 روز قبل کورنگی میں کیش وین لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا  جس میں سفید کار میں سوار 5 ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین سے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق  واردات میں ملوث 5 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے 35 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کا 7 رکنی گروہ ہے جس کے 2 ارکان کو گرفتار کیا گیا اور باقی 5 کی تلاش جاری ہے، ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں اور ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے  ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے 12 موبائل فون  اور 2 پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *