عدالتی حکم پر خاتون کی قبرکشائی، ملزم سردار شیرباز کا جسمانی ریمانڈ منظور


بلوچستان واقعہ: عدالتی حکم پر خاتون کی قبرکشائی، ملزم سردار شیرباز کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے سردار شیر باز کو ایک روز کے ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا۔

کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیدیا۔

سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں گرفتار سردار شیر باز خان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سردار شیر باز کو ایک روز کے ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کےحوالے کر دیا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے سنجیدی ڈیگاری میں مرد کے ہمراہ قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے خاتون کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔

ادھر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *