پی ٹی آئی کے 2 ناراض رہنماؤں کا سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا اعلان


پی ٹی آئی کے 2 ناراض رہنماؤں کا سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا اعلان

ناراض رہنما ارشاد حسین اوروقاص اورکزئی —فوٹو اسکرین گریب

پشاور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے  2 ناراض رہنماؤں وقاص اورکزئی اور  ارشاد حسین نے سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

ارشاد حسین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینےکی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارشاد حسین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں کیا۔

ارشاد حسین نے بتایا کہ میں نے کے پی سینیٹ الیکشن میں ٹیکنوکریٹ سیٹ کے لیے کاغذات جمع کیے تھے،  میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا لہٰذا میرا نام سینیٹ الیکشن سے ڈراپ کیا جائے۔

اس سے قبل وقاص اورکزئی نے سینیٹ انتحابات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

وقاص اورکزئی کا کہنا تھا کہ کاغذات واپس لینے کا مقصد یہ نہیں کہ اپنے نظریے سے پیچھے ہٹا، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجا نے یقین دلایا کہ نام بانی پی ٹی آئی نے ہی فائنل کیے۔

واضح رہے کہ اتوار کو  خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھالیا۔

مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے بعد خیبر پختونخوا کا ایوان مکمل  اور سینیٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل کالج پورا ہوگیا۔

اب سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا جس میں 25 امیدوار میدان میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن مل کر تحریک انصاف کے  ناراض امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑیں گے، معاہدے کے تحت6 نشستیں حکومت جبکہ 5  اپوزیشن کو ملیں گی ۔

انتخاب میں 145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *