مریم نواز کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ، جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان


مریم نواز کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ، جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کی__فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال اور جہلم کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں پر متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے چکوال میں بارش کے دوران حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل بنانے کی ہدایت کی۔

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے اور مختلف حادثات میں کم از کم 119 افراد جاں بحق ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *