سلمان خان 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا، مداح تشویش کا شکار ہوگئے


سلمان خان 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا، مداح تشویش کا شکار ہوگئے

سپر اسٹار کے اس انکشاف کے بعد پروگرام میں موجود مداح اور میزبان کپل شرما بھی اس غیر متوقع انکشاف پر حیران رہ گئے—فوٹو: اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان تین سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے۔

21 جون ہفتے کو آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط نشر ہوئی جس میں سلمان خان بطور مہمان شریک ہوئے۔

دوران شو سلمان نے بتایا کہ ٹریجیمینل نیو رالجیا (trigeminal neuralgia)، برین اینیورزم (brain aneurysm) اور آرٹیریو وینس میلفارمیشن (AVM) جیسی مہلک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں جس کے بعد ان کے مداح سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

اداکار نے بتایا کہ ہم ہر روز ہڈیاں توڑ رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، ہم ٹریجیمینل نیورالجیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دماغ میں اینیورزم ہے، AV میلفارمیشن بھی ہے لیکن پھر بھی ہم چل رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔

سپر اسٹار کے اس انکشاف کے بعد پروگرام میں موجود مداح اور  میزبان کپل شرما بھی اس غیر متوقع انکشاف پر حیران رہ گئے۔

یہ بیماریاں دراصل ہیں کیا؟

*ٹریجیمینل نیورالجیا چہرے کی ایک ایسی تکلیف دہ بیماری ہے جس میں چہرے کی نسوں میں شدید بجلی کے جھٹکوں جیسا درد ہوتا ہے۔

*برین اینیورزم دماغ کی رگ میں ایک کمزور جگہ ہوتی ہے جو پھول جاتی ہے، اگر یہ پھٹ جائے تو جان لیوا فالج یا موت کا سبب بن سکتی ہے۔

*AV میلفارمیشن (Arteriovenous Malformation) دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں خون کی رگوں کا غیر معمولی جُڑاؤ، جو اکثر خاموشی سے بڑھتا ہے اور اچانک خون بہنے یا دوروں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *