وی لاگر کا اہلیہ کو لاکھوں روپے کا گلدستہ، نعمان اعجاز خاموش نہ رہ سکے


وی لاگر کا اہلیہ کو لاکھوں روپے کا گلدستہ، نعمان اعجاز خاموش نہ رہ سکے

گلدستے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے وی لاگر کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دیے گئے مہنگے گلدستے کو نان سینس قرار دے دیا۔

وی لاگر نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کو ایک بہت بڑا گلدستہ تحفے میں دیا اور بتایا کہ اس گلدستے پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔

گلدستے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار نے وی لاگر کے تحفے کو نان سینس قرار دیتے ہوئے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ میری بہنوں برائے مہربانی اپنے شوہر یا اپنے بوائے فرینڈز سے اس طرح کی بے وقوفی کی امید نہیں رکھیں، یہ صرف ایک سوشل میڈیا کانٹینٹ ہے، حقیقی محبت نہیں۔

وی لاگر کا اہلیہ کو لاکھوں روپے کا گلدستہ، نعمان اعجاز خاموش نہ رہ سکے

سوشل میڈیا

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب غریب معصوم لوگ پھر بھگتے گے۔

اداکار نے اپنی اسٹوری کے آخری میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں اصل رشتے کا مطلب یہ نمائشی چیزیں یا سوشل میڈیا ٹرینڈ نہیں، یہ رشتہ اپنی عزت اور حقیقی کنکشن خود بناتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *