اداکارہ غنیٰ علی نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتادی


اداکارہ غنیٰ علی نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتادی

بہت سارے لوگ آپ کو ٹارگیٹ کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن شادی کے بعد آپ کو عزت کی نظر سے دیکھنے لگ جاتے ہیں: غنیٰ علی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے صحیح عمر میں شادی کرلی، مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ سب نصیب کی بات ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 سال کی عمر میں، میں نے محسوس کیا کہ مجھے کسی کی ضرورت ہے جس کیلئے میں نے اللہ سے دعائیں بھی کیں اور جب مجھے ایک انسان ملا تو میں زندگی میں سیٹ ہوگئی۔

اداکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی اپنے کام کو لے کر بہت پُرجوش ہوں، مجھے اداکاری کرنا پسند ہے لیکن آپ کیلئے ایک چھتری ضروری ہوتی ہے، میں اب شادی شدہ ہوں، بہت سارے لوگ آپ کو ٹارگیٹ کی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن شادی کے بعد آپ کو عزت کی نظر سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے شوہر کی ایک بات بہت اچھی لگتی ہے، انہوں نے ہمیشہ مجھے ایک بات سمجھائی ہے اگر میں مُٹھی بن کر رہوں گی تو سب عزت کریں گے اور میں نے حقیقت میں دیکھا ہے یہ ہی سچ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *