Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 3:59 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان نیوی آرڈینینس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

حالیہ پوسٹس

  • کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
  • شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
  • اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
  • پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے ایکسپورٹ رک گئی
  • امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
پاکستان

پاکستان نیوی آرڈینینس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

DAILY MITHAN May 24, 2025 0


پاکستان نیوی آرڈینینس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

حملے کی صورت میں جوافسراپنے دفاع میں لڑنے سے انکارکرتا ہے اسے سزائے موت یا طویل قید کی سزا ہوگی، ترمیمی بل— فوٹو:فائل

پاکستان نیوی آرڈینینس میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

ترمیمی بل کے مطابق صدرمملکت پاکستان نیوی اور اس کے ریزرو کو بڑھا سکیں گے اورنیوی کا کنٹرول اورکمانڈ وفاقی حکومت کے پاس ہوگی، نیوی کا انتظام چیف آف نیول اسٹاف کو تفویض ہوگا۔

ترمیمی بل طیاروں کی تعریف میں ہوائی جہاز، ائیرشپ، گلائیڈرز اور دیگر اڑنے والی مشینیں شامل ہیں۔

بل میں کہا گیا ہے کہ قافلے میں شامل کسی بحری جہاز کا انچارج قافلے کے کمانڈ افسرکی ہدایت پرعمل کرے گا، جہازکا انچارج دشمن سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا جس کی قافلے کوکمانڈ کرنے والے افسرنے ہدایت کی ہو، اگر جہاز کا انچارج ہدایت پرعمل نہ کرے توافسربزورطاقت حکم منواسکتا ہے لیکن اس سے جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

بل کے مطابق جوشخص پاکستان کا شہری نہیں، دوہری شہریت رکھتا ہویا 18 سال سے کم ہو نیوی میں کمیشن حاصل نہیں کرسکتا، نیوی کی متعلقہ اتھارٹی کسی بھی شخص کو ریٹائریا سبکدوش کرسکتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کسی بھی شخص کا استعفیٰ قبول یا مسترد کرسکتی ہے یا ملازمت سے برخاست کرسکتی ہے، جنگی حالات میں نیول چیف کی سفارش پر 60 سال کی عمرکے کسی بھی شخص کولازمی سروس پربرقرار رکھا جاسکتا ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ماتحت پرمجرمانہ طاقت کے استعمال، بدسلوکی پرکسی بھی افسرکومختصرقید ہوسکتی ہے، بحری جہاز اور قافلے کے تحفظ کا انچارج افسربغیر کسی تاخیرکے احکامات پرعمل کرے گا۔

بل کے متن کے مطابق جو افسربحری جہاز یا اشیا کا دفاع نہیں کرتا اسے سزائے موت یا طویل قید دی جاسکتی ہے، حملے کی صورت میں جوافسراپنے دفاع میں لڑنے سے انکارکرتا ہے اسے سزائے موت یا طویل قید کی سزا ہوگی، جوافسرقافلے میں بحری جہازکوخطرے میں ڈال دے یا بزدلی سے چھوڑدے اسے موت یا طویل قید کی سزا ہوگی، جو افسرکسی جہازکے تاجریا ماسٹرسے معاوضے کا مطالبہ کرتا ہے اسے بھی سزائے موت یا طویل قید ہوسکتی ہے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ متعقلہ افسرجہازکے انچارج یا میرینزکاغلط استعمال کرتا ہے اسے بھی سزائے موت یا طویل قید ہوگی، متعلقہ نیوی افسرکو تاجروں،مالکان اور دیگر نقصانات کی تلافی بھی کرنا ہوگی، جونیوی اہلکار بھتہ خوری یا بدعنوانی میں ملوث ہوگا اسے طویل قید کی سزا ہوگی، رشوت لینے یا رشوت پررضامندی یا کسی کوفیوریا نقصان دینے پر طویل قید کی سزاہوگی۔

بل کے تحت سرکاری معلومات افشا کرنے والے نیوی اہلکارکو 14 سال تک قید بامشقت ہوگی، افشا کی گئی معلومات ملکی سکیورٹی اورمفاد یا آرمڈ فورسز کیلئے نقصان دہ ہو تو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، نیوی کا کوئی بھی شخص ریٹائرمنٹ، رہائی، استعفے اور برطرفی کے 2 سال تک کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا، سیاسی سرگرمی میں ملوث نیوی کے متعلقہ شخص کو 2 سال تک قید بامشقت ہوگی۔

ترمیمی بل کے مطابق نیوی سے باقاعدہ برخاستگی حاصل کیے بغیر اگر کوئی شخص آرمی یا ائیرفورس میں بھرتی ہوتو اسے ایک سال تک قید ہوگی، الیکٹرانک، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا پرپاک فوج کےخلاف مواد ڈالنے والے نیوی کے فرد پر پیکاایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، مسلح افواج کی تضحیک، نفرت پھیلانے یا نیچا دکھانے کی کوشش پر نیوی اہلکارکو2 سال تک قید اور جرمانہ ہوگا، ٹرائل سمری جنرل کورٹ مارشل کے بجائے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت ہوگا، سزا ہونےکی صورت میں اس مدت کوبھی مدنظر رکھا جائےگا جومتعلقہ اہلکارکسٹڈی میں گزارچکا ہے، نیوی وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے قومی ترقی یا اسٹریٹیجک مفاد کے فروغ کیلئے سرگرمیاں کرسکے گی۔

بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوی حاضر،ریٹائرڈ یا زخمی اہلکاروں اورشہدا کے خاندان کیلئے ویلفیئراوربحالی کے کام کرسکے گی۔

پاکستان نیوی آرڈینینس میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026