بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہیے اور بھارت کو جو جواب ملا اس سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈار


بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہیے اور بھارت کو جو جواب ملا اس سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈار

خضدار واقعہ ناقابل برداشت ہے، دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے: نائب وزیراعظم کا سینیٹ میں اظہار خیال۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خضدار میں اسکول کی بس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی پراکسیز کو خبردار کیا کہ بھارت کو جو سبق ملا انہیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، کل خضدار میں بچوں پر حملہ ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ بہت اہم معاملہ ہے حکومت اسے سنجیدگی سے ڈیل کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہیے اور بھارت کو جو جواب ملا، اس سے سبق سیکھنا چاہیے، مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل کر بیٹھنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے جن جذبات کا اظہار ہوا اس سے متفق ہوں۔

ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، پورے خطے سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردوں کو واپس آنے کی اجازت دینےکا خمیازہ بھگت رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے پر بھرپور توجہ ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا مستقبل کےلیے ایک کمیٹی ہو جو لائحہ عمل طے کرے، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عملدرآمد رہ گیا، ہم نے 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج اس صورتحال کا سامنا ہے، اس فتنے کو ختم کرنا ہو گا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *