علیمہ خان اور علی امین کے درمیان نہ پہلے اختلافات تھے اور نہ اب ہیں، ترجمان


علیمہ خان اور علی امین کے درمیان نہ پہلے اختلافات تھے اور نہ اب ہیں، ترجمان

فوٹو: فائل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نےکہا ہےکہ علیمہ خان اور  وزیراعلیٰ کےدرمیان نہ پہلےاختلافات تھے اور نہ اب اختلافات ہیں دونوں مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اورعلیمہ خان کےدرمیان اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، علیمہ خان اور وزیراعلیٰ کے درمیان نہ پہلےاختلافات تھے اور نہ اب اختلافات ہیں۔

فراز مغل کا کہنا تھا کہ دونوں مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی ہے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *