Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 6:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر اعتراض اٹھا دیا

حالیہ پوسٹس

  • نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
  • امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
  • سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
  • ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
  • ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
کاروبار

آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر اعتراض اٹھا دیا

DAILY MITHAN May 18, 2025 0


آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر اعتراض اٹھا دیا

پاکستان اور آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 2025-26 کےبجٹ میں اضافی 700 ارب روپے حاصل کرنے کے لئےٹیکس اور نفاذ کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے 700ارب روپے کے مزید ٹیکسز کی وصولی کیلئے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 2025-26 کےبجٹ میں اضافی 700 ارب روپے حاصل کرنے کے لئےٹیکس اور نفاذ کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں، 2 جون کو پارلیمنٹ میں 2025-26 کے بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی حکومت نے آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے، تمباکو اور مشروبات کے شعبوں کے لیے ٹیکسوں میں اصلاحات (ریشنلائزیشن) کی درخواست کی ہے۔ 

آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر اعتراض اٹھایا ہے اور اگر 0.2 ملین سے 0.4 ملین روپے ماہانہ آمدنی والے متوسط طبقے کے لیے شرحوں کو کم کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں متوقع زیادہ ریونیو کے بارے میں پوچھا ہے۔

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس 26 مئی (پیر) کو متوقع بجٹ کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک اور ترقیاتی بجٹ کی قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کو سفارش کرنے کے لیے منعقد ہوگا۔ 

تمباکو کے شعبے میں، (سگریٹ کے پیکیٹ کی ) کم از کم قانونی قیمت (ایم ایل پی) جو فی الحال 162.25 روپے فی پیکٹ ہے، کو بڑھانے کا امکان ہے کیونکہ اس وقت 80 فیصد سے زائد برانڈز ایم ایل پی سے کم یا قدرے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں لہٰذا، ایک آپشن یہ ہے کہ موجودہ دو درجوں اور وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی شرحوں میں تبدیلی کیے بغیر ایم ایل پی میں اضافہ کیا جائے۔ 

وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کے لیے 14307ارب روپے کے سالانہ ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف پیش کیا ہے تاہم، برائے نام نمو کی بنیاد پر اختلافات کے باعث آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں ریونیو اکٹھا کرنے کے ہدف کے اعداد و شمار پر متفق نہیں ہو سکے۔ برائے نام نمو کے تخمینوں میں فرق کی وجہ سے 300ارب روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔ 

حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ برائے نام نمو کے نتیجے میں 13556ارب روپے حاصل ہوں گے، لیکن آئی ایم ایف کا اصرار ہے کہ ایف بی آر 13200ارب روپے سے زیادہ اکٹھا نہیں کر سکے گا، جس کی وجہ سے تخمینوں میں 300 ارب روپے سے زیادہ کا فرق پیدا ہو گیا ہے۔ 

اگر ایف بی آر کے 14307 ارب روپے کے ٹیکس ہدف اور 13556 ارب روپے کی بنیادی وصولی پر اتفاق ہو جاتا ہے، تو حکومت کو اضافی ٹیکسیشن اقدامات اور مؤثر نفاذ کے ذریعے 700 ارب روپے اکٹھے کرنے ہوں گے۔ نفاذ کے حوالے سے، غیر عمل شدہ تمباکو کے لیے گرین لیف تھریشنگ (جی ایل ٹی) پر ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی نگرانی ایک ممکنہ ریونیو کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔ 

آئندہ بجٹ میں کم از کم قانونی قیمت (ایم ایل پی) میں اضافے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ تمباکو کی صنعت کو کم از کم قانونی قیمت کی مسلسل خلاف ورزی کے پیش نظر ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے۔ یہ مسئلہ کم از کم قانونی قیمت سے کم یا قدرے زیادہ قیمت پر غیر قانونی سگریٹ برانڈز کی بہتات کی وجہ سے مزید سنگین ہو گیا ہے، جو صحت کے سنگین خطرات اور معاشی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔ 

پاکستان میں اسمگل شدہ اور ٹیکس چوری شدہ سگریٹوں کا معاشی اثر بہت گہرا ہے، قانونی سگریٹ کی صنعت کا حصہ سکڑنے سے، حکومت کی تمباکو ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو تقریباً 300 ارب روپے سالانہ ہے۔

صحت کے نقطہ نظر سے، سگریٹوں کی بڑھتی ہوئی دستیابی اور سستی سگریٹ نوشی کی شرحوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ پاکستان کو پہلے ہی تمباکو کے استعمال سے صحت کے ایک اہم بوجھ کا سامنا ہے، جہاں سالانہ 100,000سے زائد اموات تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا پھیلاؤ خاص طور پر تشویشناک ہے، کیونکہ کم عمری میں شروعات طویل مدتی لت اور اس سے منسلک صحت کی پیچیدگیوں کے امکان کو بڑھاتی ہے۔ ٹی ٹی ایس اور لازمی تصویری صحت کی وارننگ (جی ایچ ڈبلیوز) کے نفاذ کے باوجود، عمل درآمد کمزور ہے۔ 

مشروبات کے شعبے میں ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر بات چیت جاری ہے، لیکن آئی ایم ایف نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے کہ اگر اس شعبے میں ریفنڈز پیدا ہوئے تو ایف بی آر ان سے کیسے نمٹے گا۔ ایف بی آر کسی بھی شعبے میں ریفنڈز پیدا کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتا۔ 

جمعہ کے روز ترکی سے آئی ایم ایف کی ٹیم نے بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے بعض اخراجات سے متعلق ایک ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اپریل میں بھی کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
کاروبار
تیل کی قیمتوں پرکنٹرول کیلئے عالمی توانائی ایجنسی کا اسٹریٹجک ذخائرکی ریکارڈ مقدار جاری کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
کاروبار
پی آئی اےکی نجکاری،کابینہ کمیٹی نےفوجی فرٹیلائزرکمپنی کوکنسورشیم رکن بنانےکی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
خام تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
کاروبار
چینی ایرواسپیس انویسٹمنٹ گروپ کا پاکستان میں10ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 6200 کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
جنگ جلد ختم ہونے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کورونا وبا کے بعدکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی کمی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
پاکستان کی سعودیہ سے 10 سال کیلئے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ، 5 ارب ڈالر کی تیل کی سہولت کی درخواست
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
کاروبار
چین کی سوست ڈرائی پورٹ سے پاکستان کی سپلائی چین فعال
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
کاروبار
حکومت نے کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
کاروبار
پاکستان میں سونا آج بھی 3400 روپے فی تولہ سستا ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
ایران پر حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت بڑھتے ہوئے 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
پاکستان کا راستنورہ پورٹ بند ہونےکے بعد سعودی پورٹ سے تیل لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
کاروبار
جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملےگی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN Mar 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026