Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 9:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی اہم وجوہات

حالیہ پوسٹس

  • بنگلادیشی کپتان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں، سلمان آغا کے متنازع رن آؤٹ پر شدید تنقید
  • آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
  • کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا
  • اسلام آباد ائیرپورٹ بند، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا
  • بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
پاکستان

ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی اہم وجوہات

DAILY MITHAN May 16, 2025 0


ہائی بلڈ پریشر کا شکار بنانے والی اہم وجوہات

اس خاموش قاتل مرض کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے / فائل فوٹو

فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے اکثر مریض اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو۔

ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے نمک کا زیادہ استعمال، دل اور خون کی شریانوں پر زیادہ دباؤ، جسم میں پانی کا اجتماع، فکرمندی اور غصہ۔

مگر چند حیرت انگیز وجوہات کے باعث بھی بلڈ پریشر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

ضروری نہیں کہ بلڈ پریشر میں عارضی اضافہ کسی مسئلے کا باعث بنے، مگر اکثر ایسا ہونا ضرور سنگین نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ہر سال 17 مئی کو فشار خون یا بلڈ پریشر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی دن مانا جاتا ہے، اس موقع پر اس مرض کا شکار بنانے والی چند اہم وجوہات کے بارے میں جانیں۔

چینی کا استعمال

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ نمک کی زیادہ مقدار کا استعمال بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے مگر میٹھی اشیا سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

جو افراد اپنی غذا میں چینی یا میٹھے کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ ہوتا ہے۔

محض ایک سافٹ ڈرنک سے بلڈ پریشر میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

تنہائی

اگر آپ تنہائی محسوس کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تناؤ یا ڈپریشن سے بھی متاثر ہیں تو اس کے نتیجے میں وقت کے ساتھ بلڈ پریشر میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق مسترد کیے جانے کا ڈر یا مایوسی سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

خراٹے

اوبیسٹریکٹیو سلیپ اپنیا کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اس مسئلے کے شکار افراد میں ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض قلب کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

غذا میں پوٹاشیم کی کم مقدار

ہمارے گردوں کو خون میں سیال کی درست مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے نمکیات اور پوٹاشیم کے توازن کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر غذا میں پوٹاشیم کی مقدار بہت کم ہو تو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہ غذائی جز پھلوں، سبزیوں، مچھلی اور سبز پتوں والی سبزیوں میں کافی مقدار میں ہوتا ہے۔

تکلیف

اچانک کسی وجہ سے ہونے والی تکلیف سے اعصابی نظام متحرک ہوتا ہے اور خون کا دباؤ یا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

پیشاب روکنا

اگر کوئی فرد پیشاب کو روکتا ہے تو بلڈ پریشر کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مردوں اور خواتین دونوں میں یہ اثر ماہرین نے دریافت کیا ہے، خاص طور پر درمیانی عمر میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

درد کش ادویات

تکلیف کی روک تھام کے لیے استعمال کی جانے والی عام ادویات سے بھی بلڈ پریشر کے نمبروں میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگرچہ یہ اضافہ بہت زیادہ نہیں ہوتا مگر کچھ افراد کو منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پانی نہ پینا

اگر جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہو تو خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور بلڈ پریشر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

ٹریفک کا شور

اگر آپ کسی مصروف شاہراہ کے قریب رہتے ہیں جہاں ٹریفک کی آوازیں مسلسل آتی ہیں تو اس سے آپ بلڈ پریشر کے مریض بن سکتے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے شور اور بلڈ پریشر کی سطح میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق کے مطابق ٹریفک کا شور جتنا زیادہ ہوگا، ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کا خطرہ بھی اتنا زیادہ ہوگا۔

بات کرنا

اگر آپ کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہے تو بات کرنے سے اس کے نمبروں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ اثر چند منٹوں تک برقرار رہتا ہے اور بظاہر بات چیت کا موضوع اس حوالے سے زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026