Skip to content
  • Wednesday, 4 February 2026
  • 8:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں فائرنگ سے 3 خواتین قتل، ملزم گرفتار

حالیہ پوسٹس

  • روزانہ انڈے کھانے سے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
  • کینسر کے ہر 10 میں سے 4 کیسز کی روک تھام ممکن ہے، عالمی ادارہ صحت
  • بہتر مستقبل کی تلاش میں گزشتہ سال ریکارڈ تعداد میں ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ گئے: سروے
  • پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے نہیں دینگے، زبردستی دکانیں بند کرائیں تو قانون حرکت میں آئیگا: وزیرداخلہ سندھ
  • کے پی حکومت سے جب ترقی کا سوال ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے ہم نے شعور دیا ، کیا لوگ روٹی کی جگہ شعور کھائیں گے؟مریم نواز
پاکستان

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں فائرنگ سے 3 خواتین قتل، ملزم گرفتار

DAILY MITHAN May 13, 2025 0


متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں فائرنگ سے 3 خواتین قتل، ملزم گرفتار

فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی سے لگ بھگ 120 کلومیٹر دور واقع ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑا راس الخیمہ کے رہائشی علاقے میں اُس وقت شروع ہوا جب گاڑی کے راستے سے متعلق معمولی تلخ کلامی ہوئی، اچانک ملزم نے پستول نکالا اور 3 خواتین پر فائرنگ کر دی۔

راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں، کیس کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

امارات میں اسلحے کے سخت قوانین

امارات میں اسلحے کے حوالے سے ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی نافذ ہے۔ صرف اماراتی شہری مخصوص شرائط کے تحت اسلحہ رکھنے کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا اس کے استعمال پر بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے سخت بیک گراؤنڈ چیکس، طبی اور نفسیاتی جانچ اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص زیادہ عرصہ بیرونِ ملک مقیم رہا ہو تو اس کا لائسنس مسترد ہو سکتا ہے۔

ریاست میں ماضی کے چند فائرنگ کے واقعات

سال 2005 میں ایک اماراتی شخص نے ٹریفک جھگڑے کے بعد دوسرے شہری کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جسے عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔ 2012 میں ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں 2 افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جنہیں عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہوئی۔

سال 2019 میں اماراتی ریاست ابوظبی کے شہر العین میں پولیس پر ایک شخص نے فائرنگ کی جو بعد میں گاڑی الٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

اماراتی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ روزمرہ کے تنازعات میں تحمل اور برداشت سے کام لیں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے معاشرے کی سلامتی کے لیے کسی بھی خلاف ورزی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
دہشتگرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
مسنگ پرسنز ٹوٹل فراڈ ہے، دہشتگردوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے: وزیر دفاع
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
بلوچستان میں آپریشن مکمل، دو دنوں میں خودکش حملہ آوروں سمیت فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گرد ہلاک
DAILY MITHAN Feb 1, 2026
پاکستان
کراچی کے زمینی انتظام یا منصوبہ بندی کا اصل ذمہ دار آخر کون سا ادارہ ہے؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر کی بات درست نہیں، رانا ثنا اللّہ
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
پاکستان
حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دینا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
پاک افغان سرحد کی بندش، پختونخوا کو 7 ماہ میں 4 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف ہے، احسن اقبال
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
ایران پر حملہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Jan 30, 2026
پاکستان
خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کا واقعہ، مقامی انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
پاکستان
ارب پتی ڈمپر ڈرائیور 4 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کیلئے رضامند
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Jan 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026