Skip to content
  • Thursday, 16 April 2026
  • 7:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نازی تحریکیں بےرحمی سےکچلیں گے، روسی قونصل جنرل

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
پاکستان

نازی تحریکیں بےرحمی سےکچلیں گے، روسی قونصل جنرل

DAILY MITHAN May 13, 2025 0

[ad_1]

نازی تحریکیں بےرحمی سےکچلیں گے، روسی قونصل جنرل

فوٹو: جیو نیوز

کراچی: جنگ عظیم دوم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالےروسی اور پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹروچ فیڈرو نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی نازی تحریکوں کو بے رحمی سے کچلا جائے گا تاکہ مشترکا مستقبل محفوظ رہے۔

 روسی قونصل جنرل نے کہا کہ جنگ عظیم دوم میں اتحادی افواج کے افسروں اورسپاہیوں کی قربانیں ناقابل فراموش ہیں، اُن میں سے کئی کراچی کے فوجی قبرستان میں مدفون ہیں۔

آندرے وکٹروچ فیڈرو نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے جنگ عظیم دوم کے محاذوں پر نازیوں کیخلاف دلیرانہ انداز سے جنگ لڑی اور اس عظیم فتح میں پاکستانی فوجیوں کا کردار ہمیشہ یاد رہے گا۔

قونصل جنرل نے اس بات پر بھی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا کہ اس نے جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے اٹھارہویں سالانہ یادگاری دن کے موقع پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کا مسودہ شریک مصنف کے طورپر پیش کیا تھا، انہوں نے پاکستان کے اس اقدام کو نازیوں کیخلاف فتح کی اہمیت کا عکاس قرار دیا۔

آندرے وکٹروچ فیڈرو نے کہا کہ 1945 میں اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد آنیوالی نسلوں کو تیسری جنگ عظیم سے بچانا تھا اور اُسی کی بدولت ملکوں کو اپنی کالونی بنانے کے نظام کا تیزی سے خاتمہ ہوا جس سے کئی ممالک مضبوط خودمختار اقوام کے طورپر ابھرے۔

جنگ عظیم دوم کا ذکر کرتے ہوئے آندرے وکٹروچ فیڈرو کا کہنا تھا کہ 80 سال پہلے سوویت یونین نے اپنے شہریوں کے اتحاد اور جرات کے زریعے اس نازی جرمنی کو تباہ کردیا تھاجو سوویت یونین، اسکی ثقافت اور روایات کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں جاری اس جنگ میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا مگر ماسکو کا دفاع یقینی بنایا گیا اور 900 روز تک لینن گراڈ کا محاصرہ کیے جانے کے باوجود شہریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے بھرپور زندگی جاری رکھی۔

روسی قونصل جنرل نے کہا کہ یہ ناقابل اعتراض حقیقت ہے کہ نازیوں کے سبب سب سے زیادہ قربانیاں سوویت یونین کو دینا پڑیں اور 2 کروڑ 70 لاکھ سوویت افراد جن میں سے نصف عام شہری تھے، وہ جنگ عظیم دوم میں مارے گئے جبکہ نازی فوج کو تباہ کرنے میں اسی فیصد کردار سوویت سُرخ فوج کا تھا۔

روسی قونصل جنرل نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ان کا ملک نازی جرمنی کے خلاف فتح میں سوویت کردار کم کرنے کی کوششوں کو مجرمانہ عمل تصور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا روس جنگ عظیم دوم میں اپنے اتحادیوں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے مگر تاریخ کو اپنی مرضی سے لکھنے اور فتح کا کریڈٹ چرانے کی کوشش کبھی برداشت نہیں کی جائےگی۔

آندرے وکٹروچ کاکہنا تھاکہ اب بھی نازی تحریکوں کو بے رحمی سے کچلا جائے گا کیونکہ روسی شہری کسی بھی دیگر قوم کے مقابلے میں اس لعنت کے خطرے سے زیادہ بخوبی واقف ہے اور مشترکا محفوظ مستقبل کی خاطر اسی لیے نازیوں کو دوبارہ ابھرنے سے روکنے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

قونصل خانے کی جانب سے لافانی رجمنٹ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شرکا اپنے ان عزیزوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے جنہوں نے جنگ عظیم میں سوویت فوج میں خدمات انجام دی تھیں۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
’کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کیساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘، محمود اچکزئی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
حکومت کا جمعہ کو یوم تشکر منانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کردی
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
پاکستان
اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائےگی، وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، مالز رات 8 اور ریسٹورنٹس 10 بجے بند ہونگے
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن کے خاتمے اور چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرثانی کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
سندھ حکومت نے اسکول وین کےکرائے نہ بڑھانےکا حکم نامہ جاری کردیا
DAILY MITHAN Apr 7, 2026
پاکستان
اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملک
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بندکرنےکی تجویز مسترد کردی
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
DAILY MITHAN Apr 6, 2026
پاکستان
بلوچستان اور کے پی میں توانائی بچت کیلئے مارکیٹوں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہدایات جاری
DAILY MITHAN Apr 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026