Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 4:48 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

حالیہ پوسٹس

  • اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
  • اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
  • اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار
  • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی
  • عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم
پاکستان

9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

DAILY MITHAN Oct 20, 2025 0


9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان

دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے اور 9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی۔

اس سے قبل آج دوپہر این ایل سی حکام نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینر  طورخم ٹرمینل پر نصب کردیا اور کسٹم عملے سمیت دیگر متعلقہ تمام محکموں کے اہلکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹرمینل بلایا گیا۔

پاکستان کی طرف سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ 11 اور 12 اکتوبر کے درمیانی شب افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث بند کردی گئی تھی اور گزشتہ 9 دن ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔

ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے مالیت کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے جس سے پاکستانی خزانے کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں یومیہ اوسطاً 5 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ 

کسٹم حکام کے مطابق دوطرفہ تجارت میں یومیہ اوسطاً 58 کروڑ روپے ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے کی امپورٹ شامل ہے۔

کسٹم حکام  نے بتایاکہ گزشتہ 9 روز سے طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے 7 ارب 65 کروڑ روپے مالیت کی دو طرفہ تجارت نہ ہوسکی اور ملکی خزانہ 45 کروڑ روپے محصولات سے محروم رہ گیا۔ 

پاکستان افغانستان کو ادویات ، سیمنٹ، چاول ، پھل، سبزیوں سمیت مختلف اشیا برآمد کرتا ہے  جبکہ افغانستان سے کوئلہ، تازہ اور خشک میوہ جات سمیت متعدد اشیا امپورٹ کی جاتی ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پاکستان ہروقت ہرصورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے، ضرورت پڑی تو ہرحال میں مددکرینگے: ترجمان وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026