27 ویں ترمیم کیخلاف ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنےکی کوشش کی جو صحیح فورم نہیں، بیرسٹر عقیل


27 ویں ترمیم کیخلاف ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنےکی کوشش کی جو صحیح  فورم نہیں، بیرسٹر عقیل

فوٹو: فائل

اسلام آباد:  وزیرمملکت  برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز نے سپریم کورٹ  میں درخواست دائرکرنےکی کوشش کی ہے، ججز کی اس درخواست کے لیے سپریم کورٹ  صحیح  فورم نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا  تھا کہ سپریم کورٹ کے  رولز   وفاقی آئینی عدالت نے مکمل طور پر اپنالیے ہیں، آئینی عدالت  قائم ہوچکی ہے، اب آئینی نوعیت کے تمام کیسز  آئینی عدالت سننےکی مجاز  ہوگی۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ ججز نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟ سپریم کورٹ میں ججز نے درخواست دی جس پر اعتراض لگا، 27 ویں ترمیم کے بعد اس درخواست کو  سننے کی مجاز   آئینی عدالت ہی ہے، ججز کی یہ درخواست آئینی عدالت میں ہی دائرہونی چاہیے تھی۔

وزیرمملکت برائے قانون  کا کہنا تھا کہ  ججز کا استعفی دینا ان کا استحقاق ہے، ججز کے استعفوں سے متعلق غلط  تاثر قائم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ججز کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، ججز کے  ٹرانسفرکا جو اختیار صدر مملکت کو  تھا  وہ جوڈیشل کمیشن کو  سونپ دیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *