Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 2:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 27 ویں ترمیم کیخلاف آل پاکستان وکلاایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ، آئینی عدالت کے بائیکاٹ کےمطالبے پر اختلاف ہوگیا

حالیہ پوسٹس

  • عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
  • فجیرا سے پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کیساتھ کراچی پہنچ گئے
  • جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟امریکی ڈیمو کریٹس کا وزیر دفاع کو ایران میں اسکول پر حملے سے متعلق خط
  • 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
تازہ ترین

27 ویں ترمیم کیخلاف آل پاکستان وکلاایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ، آئینی عدالت کے بائیکاٹ کےمطالبے پر اختلاف ہوگیا

DAILY MITHAN Nov 18, 2025 0


27 ویں ترمیم کیخلاف آل پاکستان وکلاایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ، آئینی عدالت کے بائیکاٹ کےمطالبے پر اختلاف ہوگیا

فوٹو: جیو نیوز

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں ہی وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف سامنے آگیا۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی میزبانی میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کی میٹنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹو ریم میں ہوئی جس میں چیئرمین ایکشن کمیٹی منیر اے ملک، سینئر قانون دان اعتزاز احسن ، حامد خان، لطیف کھوسہ، شفقت چوہان، اشتیاق اے خان، سابق جج لاہور ہائی کورٹ شاہد جمیل اور دیگر نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ شرکا نے 27 ویں آئینی کے خلاف لائحہ عمل بنانے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

صدر لاہور ہائی کورٹ بار آصف نسوانہ نے اعلان کیا کہ ہر جمعرات کو ارجنٹ کیسز کے بعد مکمل عدالتی بائیکاٹ ہوگا، جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد ریلی نکالیں گے، یہ تحریک صرف ہماری نہیں بلکہ ججز کی بھی ہے کیونکہ اس ترمیم سے سب سے زیادہ متاثر ججز ہوئے ہیں، لہٰذا امید کرتے ہیں کہ ججز بھی ہڑتال کی حمایت کریں گے۔

میٹنگ کے دوران حامد خان نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور وکلا سے مطالبہ کیا کہ اس عدالت کا بائیکاٹ کیا جائے تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن اور منیر اے ملک نے آئینی عدالت کے بائیکاٹ کی مخالفت کی۔

اعتزاز احسن نےکہا کہ کہا جاتا ہے پارلیمنٹ بالادست ہے لیکن میں کہتا ہوں آئین بالادست ہے۔ اعتزاز احسن نے تجویز دی کہ جوڈیشری سے متعلق جو ایشو اٹھے اسے دبنے نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے یہ لمبی ریس ہے، ہمیں شروع میں ہی نہیں تھک جانا چاہیے۔

چیئرمین ایکشن کمیٹی منیر اے ملک نے بھی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کی مخالفت کی جس کے بعد وکلا ایکشن کمیٹی کے اعلامیے سے آئینی عدالت کے بائیکاٹ کی شق میں ترمیم کرکے اسے بار ایسوسی ایشن کی مشاورت سے مشروط کردیا گیا۔

وکلا ایکشن کمیٹی سے خطاب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ انہیں قابل قبول نہیں تھے، وزیر قانون کے پاس نہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تھا نہ 27 ویں ترمیم کا مسودہ تھا، اس وقت آئین پر جو حملہ کیا گیا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

وکلا ایکشن کمیٹی کے اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی وفاقی آئینی عدالت کو مسترد کرتی ہے، سپریم کورٹ کی موجودگی میں کسی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں اور موجودہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟امریکی ڈیمو کریٹس کا وزیر دفاع کو ایران میں اسکول پر حملے سے متعلق خط
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026