’250 کروڑ کا صرف ایک بینگلو، لگژری گاڑیاں‘، رنبیر کپور کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں


’250 کروڑ کا صرف ایک بینگلو، لگژری گاڑیاں‘، رنبیر کپور کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

رنبیر کپور نے ایک فلم کیلئے 75کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور  کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رنبیر کپور کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کے کیرئیر میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں ہیں جن میں عجب پریم کی غضب کہانی، راجنیتی، راک اسٹار، برفی، اے دل ہے مشکل، سنجو سمیت دیگر شامل ہیں۔

رنبیر فلموں کا معاوضہ بھی کروڑوں میں وصول کرتے ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فلم کیلئے انہوں نے 75کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا۔

اس وقت بالی وڈ اداکار بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور فلم کا بجٹ 1600 کروڑ بھارتی روپے ہے تاہم خود رنبیر کے پاس کتنے اثاثے ہیں اس پر نظر ڈالتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے پاس 345 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے ہیں اور یہ اثاثے فلموں سے ہی نہیں بلکہ برانڈ انڈوسمنٹ، سرمایہ کاری، رئیل اسٹیٹ سے کمائے ہیں۔

بالی وڈ اداکار  6 کروڑ بھارتی روپے فی برانڈ فیس وسول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس لگژری گاڑیوں بھی موجود ہیں جن میں 8 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی بینٹلی کانٹینینٹل جی ٹی، رینج روور، مرسڈیز اور دیگر موجود ہیں۔

رنبیر نے ممبئی میں 250 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا کرشنا راج بینگلو لے رکھا ہے۔ اس لے علاوہ 35 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا پالی ہل میں اپارٹمنٹ اور پونے ٹرمپ ٹاورز میں 13 کروڑ بھارتی مالیت کا فلیٹ ہے جس سے سالانہ 45 لاکھ بھارتی روپے کرایہ وصول ہوتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *