[ad_1]
پاکستان کے نامور میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار شجاع حیدر نے جیو پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم روبروکیلئے گلوکارہ شریا گھوشال سے گانا ’تیرا وہ پیار‘ گوایا تھا۔
شجاع حیدر نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی پیشہ وارانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے دوران گفتگو بالی وڈ میں بھی کام کرنے کا انکشاف کیا اور بتایاکہ 2008 میں گانا’ تیرا وہ پیار ‘بھارتی فلم روبرو میں شریا گھوشال نے بھی گایا ہے، 2007 میں حالات خراب ہونا شروع ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ میں فیصل اور بلال پارٹنر تھے، ہمیں فلم ملی تو مجھے کہا گیا کہ بھارت جاؤ گے اور شیریا سے گانا گواؤ گے تو میں نے کہا کیوں نہیں جاؤں گا، اس وقت وہ اتنی مشہور نہیں تھیں، شیریا بہت اچھا گاتی تھیں اور اس وقت انڈسٹری میں نئی نئی آئی ہوئیں تھیں، اس وقت تو انہوں نے پیا بسنتی رے ہی گایا تھا اور جو اس زمانے میں ایم ٹی وی پر گانے چلتے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ اس وقت بھارتی سمجھتے تھے کہ پاکستانی پاپ میوزک کرتے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہم پاپ میوزک کے علاوہ بھی گانے کرتے ہیں۔
شجاع حیدر کا کہنا تھاکہ شریا گھوشال کو ٹی وی اور ریکارڈ شدہ گانوں کے علاوہ سامنے بیٹھ کر سنیں تو وہ مزہ نہیں آئے گا جو سامنے ان کو سن کر آتا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply