چین میں ایک شادی وائرل ہوئی ہے کیونکہ جڑواں بھائیوں نے ایسی لڑکیوں کے ساتھ زندگی بھر کے بندھن میں بندھ گئے جو جڑواں بہنیں ہیں۔
مگر بات یہی تک محدود نہیں، لڑکوں اور لڑکیوں دونوں خاندانوں میں جڑواں انکلز بھی موجود ہیں۔
چینی سوشل میڈیا پر اس شادی کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن کو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جوڑوں کو شادی کے دن علم ہوا کہ ان کے خاندانوں میں جڑواں انکلز موجود ہیں۔
شادی کے میزبان نے اسے کرشمہ قرار دیا جبکہ مہمان بھی یہ جان کر دنگ رہ گئے۔
ایک مہمان کے مطابق ‘اپنی 60 سال کی عمر میں میں نے کبھی ایسا نہیں دیکھا’۔
دونوں جوڑوں کا تعلق وسطی چین کے علاقے Fuyang سے ہے۔
دونوں خاندان ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں اور ان کے والدین 20 سال ملے تھے مگر جوڑے ایک دوسرے کو زیادہ نہیں جانتے تھے۔
2022 میں دونوں بہنوں کی ان لڑکوں سے ملاقات ہوئی اور پھر تعلق مضبوط ہوتا گیا۔
ایک دلہن نے بتایا کہ اس کے سسرالی رشتے دار اکثر اسے اور اس کی چھوٹی بہن کو پہچان نہیں پاتے، جبکہ خود لڑکی کے والدین جڑواں بھائیوں کو پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں۔
دونوں بھائی الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں اور اب یہ دونوں خاندان گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ ریکارڈ ایک خاندان میں 4 جڑواں افراد کے جوڑوں کی موجودگی ہے۔

























Leave a Reply