
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم کا اعلان کردیا۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کیلئے مہم شروع کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایچ پی وی ویکسین مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی، بچیوں کو ویکسین لگوا کر سروائیکل کینسر سے بچایا جا سکتا ہے۔
سروائیکل کینسر کیا ہے؟
سرویکس بچہ دانی کے منہ کو کہا جاتا ہے، جب سرویکس پر غیر معمولی سیلز یا خلیوں کی افزائش ہونے لگے تو یہ سروائیکل کینسر بن جاتا ہے۔
سروائیکل کینسر کی کیا وجہ ہے؟
سروائیکل کینسر ایک وائرس ہے جسے ہیومن پیپیلوما وائرس یا HPV کہا جاتا ہے۔
Leave a Reply