میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ یہ سال شہر کے لیے تبدیلی کا سال ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سڑکوں کی بحالی کےکام کامعائنہ کیا۔
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کیےجائیں،انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شہر کی شاہراہوں کوخوبصورت بنایاجائے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو اب واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، یہ سال تبدیلی کا سال ہے،کراچی والے جلد اثرات محسوس کریں گے۔


























Leave a Reply