Skip to content
  • Wednesday, 28 January 2026
  • 3:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • یکے بعد دیگرے کیسز میں سزائیں، عمران کی رہائی کے امکانات مزید معدوم

حالیہ پوسٹس

  • بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا معاملہ، بھارتی صحافی بی سی سی آئی اور آئی سی سی پر برس پڑی
  • بلڈ پریشر سے ہمیشہ محفوظ رہنے کیلئے آپ کو ہر ہفتے کتنے وقت تک ورزش کرنی چاہیے؟
  • یو اے ای کی ریاست شارجہ میں کار چوری، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار
  • ورون دھون کے میٹرو ٹرین میں پش اپس پر جرمانے کا معاملہ، اداکار کی ٹیم نے وضاحت کردی
  • پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا: حنیف عباسی
تازہ ترین

یکے بعد دیگرے کیسز میں سزائیں، عمران کی رہائی کے امکانات مزید معدوم

DAILY MITHAN Jan 28, 2026 0


یکے بعد دیگرے کیسز میں سزائیں، عمران کی رہائی کے امکانات مزید معدوم

ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کیسز میں اب اپیل کا مرحلہ خود ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں گزشتہ ماہ سزا پانے کے بعد عمران خان کے رہائی کے امکانات مزید معدوم ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی مسلسل قید مزید طویل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ 

دی نیوز میں اکتوبر 2025ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سابق وزیر اعظم کو درپیش قانونی مشکلات اور طویل عدالتی ٹائم لائن کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم دسمبر 2025ء میں توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17-17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس وقت دونوں متعدد سزاؤں کے تحت جیل میں ہیں اور اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے کسی فوری ریلیف کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ 

ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ اب اپیل کا مرحلہ خود ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل جنوری 2025ء میں دائر کی گئی تھی، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ اپیل سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کی فکسیشن پالیسی کے مطابق فوجداری نوعیت کی اپیلیں سختی سے سینیارٹی کی بنیاد پر سماعت کیلئے مقرر کی جاتی ہیں۔ اس نظام کے تحت پرانے مقدمات بالخصوص ایسے کیسز کو ترجیح دی جاتی ہے جو سزائے موت یا عمر قید سے جڑے ہوں۔ نتیجتاً عمران خان کی اپیل سے کہیں پہلے دائر کی گئی درجنوں فوجداری اپیلیں پہلے ہی سماعت کی منتظر ہیں، جس کے باعث معمول کے عدالتی طریقۂ کار کے تحت یہ امکان کم ہی دکھائی دیتا ہے کہ عمران خان کی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر ہو گی، ماسوائے اس کے کہ عدالت خود اُن کی اپیل ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے منظور کرے۔ 

پارٹی کے اندرونی ذرائع نجی طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ اگر ایسی ترجیحی فکسیشن نہ دی گئی تو القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل کی باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر ہونے میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ دسمبر 2025ء میں توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی جانے والی سزا کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ 

قانونی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کیخلاف دائر کی جانے والی اپیل کو بھی اسی نوعیت کی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے اور اس پر کارروائی میں ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے، سوائے اس کے کہ عدالت جلد سماعت کا فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ایک سینئر وکیل نے اس صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی ایک مقدمے میں بالآخر ریلیف بھی مل جائے تو دوسری سزا عمران خان کو بدستور جیل میں رکھے گی۔ 

دوسری جانب، 9 مئی سے متعلق متعدد مقدمات بھی مختلف مراحل پر زیرِ التوا ہیں۔ پی ٹی آئی کے اپنے قانونی ماہرین یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ استغاثہ کے پاس اب بھی اتنی گنجائش موجود ہے کہ وہ مقدمات کو طول دے سکے، جس کے باعث کسی ایک کیس میں ضمانت یا بریت کے باوجود رہائی ممکن نہیں ہو سکے گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے اندر سنجیدہ قیادت ذاتی حیثیت میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے کہ پارٹی کے بانی کیلئے قانونی راستہ تیزی سے تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ ان رہنماؤں کے مطابق، پارٹی کے اندر موجود سخت گیر عناصر کی جانب سے مسلسل محاذ آرائی کی پالیسی نے سیاسی یا عدالتی ریلیف کے امکانات کو مزید محدود کر دیا ہے۔

پارٹی کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ سینئر سطح پر یہ احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ اگر طرزِ عمل میں تبدیلی نہ لائی گئی یا عدالتی سطح پر کوئی غیر معمولی مداخلت نہ ہوئی تو عمران خان کے قانونی مسائل فی الحال ختم ہوتے نظر نہیں آتے۔ 

حتیٰ کہ انتہائی خوش گمان صورتِحال میں بھی، یعنی اگر ہائی کورٹ کی سطح پر بریت حاصل ہو جائے، تب بھی اپیل کے مجموعی عدالتی عمل طویل اور وقت طلب ہو سکتا ہے۔ جب تک عدالت اپیلوں کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا فیصلہ نہیں کرتی، یا کوئی سیاسی مفاہمت سامنے نہیں آتی، یا کوئی غیر متوقع پیش رفت نہیں ہوتی، موجودہ قانونی ٹائم لائن یہی ظاہر کرتی ہے کہ عمران خان کی قید کا سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا معاملہ، بھارتی صحافی بی سی سی آئی اور آئی سی سی پر برس پڑی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
بلڈ پریشر سے ہمیشہ محفوظ رہنے کیلئے آپ کو ہر ہفتے کتنے وقت تک ورزش کرنی چاہیے؟
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
یو اے ای کی ریاست شارجہ میں کار چوری، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا: حنیف عباسی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ میں آگ کیسے لگی اور کتنی اموات ہوئیں؟ کمشنر کراچی نے حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
‘تصویروں کی بات نہیں دل جُڑے ہونے چاہئیں’، بیٹے کی شادی پر مریم کیساتھ تصاویر کے سوال پر کیپٹن صفدر کا جواب
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
معروف اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح، دعائے خیر کی بھی تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو دیے جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے: علیمہ خان
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا میں اسلام مخالف بیانات پر اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزا منسوخ
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتیوں کے غیرقانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سکیورٹی کیلئے سنگین چیلنج بن گیا
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ نے امیگریشن اہلکاروں کے ہاتھوں قتل شہری کو ہی اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرادیا
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکو پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 33 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
تازہ ترین
‘غزہ بورڈ آف پیس’ میں طاقت کا منبع ٹرمپ ہوں گے: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
مالکی دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کریگا: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی وزیراعظم کاروباری شخصیات کے ہمراہ چین پہنچ گئے
DAILY MITHAN Jan 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ارب پتی ڈمپر ڈرائیور 4 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کیلئے رضامند
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
صدر مملکت کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
پاکستان
وزیر داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کی تردید کر دی
DAILY MITHAN Jan 27, 2026