یو این میں فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق عالمی کانفرنس، سیکرٹری جنرل کا جنگ بندی پر زور


یو این میں فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق عالمی کانفرنس، سیکرٹری جنرل کا جنگ بندی پر زور

اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اقوام متحدہ کے سینیئر عہدیداروں اور وزراء کی گروپ فوٹو۔— یو این

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے قابل عمل دو ریاستی حل اور فوری جنگ بندی پر زور  دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کے لیے دو ریاستی حل سے متعلق 3 روزہ کانفرنس شروع ہوگئی جس  کی میزبانی فرانس اور سعودی عرب کر رہے ہیں۔

یو این جنرل اسمبلی نے گزشتہ سال فیصلہ کیا تھا کہ ایسی کانفرنس 2025 میں ہونی چاہیے۔ جون میں ہونے والی کانفرنس ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ملتوی کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے  اسرائیل فلسطین تنازع کے قابل عمل دو ریاستی حل پر زور دیا اور کہا کہ غزہ  کے خاتمے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ  غزہ کا مسئلہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے آگیا ہے، یہ اقدام ایک فیصلہ موڑ کے طور پر کام کر سکتا ہے اور ضروری ہے، یہ قبضے کے خاتمے کی طرف ناقابل واپسی پیش رفت کو متحرک کر سکتا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ  یہ ایک قابل عمل دو ریاسی حل کے لیے ہماری مشترکہ خواہش کو پورا کرنے کی طرف پیش رفت کو متحرک کر سکتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے غزہ کی تباہی ناقابل برداشت قرار  دی۔

امریکا اور اسرائیل کا یو این کانفرنس کا بائیکاٹ

امریکا اور اسرائیل نے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس کا بائیکاٹ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس غلط وقت میں بلائی گئی،کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کانفرنس امن کی تلاش کو مشکل بنا دےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *