[ad_1]
یوگینڈا کے آرمی چیف جنرل مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے کہا یوگینڈا کی افواج اسرائیل کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے لیکن اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی بات کی گئی تو یوگینڈا بھی جنگ میں داخل ہو جائے گی۔
ان کا کہنا ہے اگر اسرائیلی بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے تو صرف ہمیں ایک بار کہیں ہم ان کی مدد کریں گے۔
خیال رہے کہ یوگینڈا کی فوج میں 45 ہزار فوجی شامل ہیں اور یوگنڈا کے موجودہ آرمی چیف ملک کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply