سندھ حکومت نے یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، آج صوبے میں تمام سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
یوم القدس کے موقع پر کراچی کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ آج دوپہر 12 بجے سے شہر کی مختلف سڑکیں بند کردی جائیں گی۔
ٹریفک پولیس کےمطابق بوٹ بیسن سے جناح برج اور مائی کلاچی آنے جانے والی دونوں سڑکیں بندرہیں گی، پی آئی ڈی سی سے جناح برج اورایم ٹی خان روڈجانے والےدونوں ٹریک بندرہیں گے، بوٹ بیسن سے مائی کلاچی آنے والی ٹریفک کو یوٹرن دے کر واپس بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے بتایاکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والی ٹریفک کو کھجور چوک کی طرف موڑا جائے گا، جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگرروڈ بھیجاجائےگا۔
ادھر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی آج تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔


























Leave a Reply