
یمن میں حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم احمد غالب اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
روسی میڈیاکے مطابق احمد غالب دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے حدا میں گھر پر بمباری سے جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں احمد غالب کے ساتھ3 ساتھی بھی مارے گئے۔
انصاراللہ نے احمد غالب کو پچھلے سال 10 اگست کو وزیراعظم مقرر کیا تھا، وہ حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن تھے۔
ادھر یمنی وزارت دفاع نے اسرائیلی حملوں میں قیادت نشانہ بننے کی تردید کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی اورفلسطینیوں کوفاقہ کشی سے مارنےوالوں کیخلاف کاروائی جاری رکھنے کااعلان کردیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج تازہ حملوں میں حوثیوں کے اہداف اور حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیاتھا۔
اسرائیلی فوج نے یمن پر 4 روز قبل بھی فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Leave a Reply