جرمن چانسلر فریڈرک مرز Friedrich Merz کا کہنا ہے کہ یقین نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایران سےایسا معاہدہ چاہتے ہیں جواس کا جوہری پروگرام ہمیشہ کےلیے ختم کر دے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کاخاتمہ ایران اورایرانیوں کےلیےاچھی خبرہوگی لیکن یقین نہیں کہ ہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور سڈنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل سمیت تمام ممالک کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔


























Leave a Reply