امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر امریکی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔
جے ڈی وینس سے سوال کیا گیا کہ کیا مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں؟ جس پر امریکی نائب صدر نے جواب دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے علم میں ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں۔
میڈیا سے بات کرتےہوئے جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران میں اسکول حملے کی تحقیقات جاری ہیں،امریکی صدربھی واقعے کی مکمل تحقیقات چاہتےہیں
ادھر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی مجتبیٰ خامنہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کارروائی میں نئے سپریم لیڈر کا چہرہ متاثرہوا اور حالیہ حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای منظرعام پر نہیں آئے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی کہ سپریم لیڈرمعمولی زخمی ہیں مگردفتری امور انجام دے رہے ہیں۔


























Leave a Reply