لاہور: کوٹ لکھپت میں گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق پیکو روڈ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔
ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق جھلسنے والوں میں 40سالہ عظمیٰ بی بی، 22سالہ فضا بی بی، 22سالہ زوہا، 14سالہ کوتابا اور 45 سالہ عظمت شامل ہیں۔


























Leave a Reply