
بالی وڈ شخصیات کی شاہانہ طرز زندگی سے تو ہم سب واقف ہیں یوں کہیں کہ ان شخصیات کے خوبصورت اور آسائشوں سے بھرے گھر بھی اسی عیش و آرام کی عکاسی کرتے ہیں۔
بالی وڈ میں انٹیرئیر ڈیزائننگ کے حوالے سے 2مشہور ترین نام ریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کا ہے۔
اگرچہ بالی وڈ میں سوزین کو ریتھک روشن کی سابقہ بیوی کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ بھارت کی ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں۔
دوسری جانب شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے انٹیرئیر ڈیزائننگ پیشے سے تو مداح بخوبی واقف ہیں۔

اسٹارز وائفس کی انٹیرئیر ڈیزائننگ کا معاوضہ کیا ہے؟
آج ہم بات کریں گے اس معاوضے کی جو یہ اسٹارز وائفس کسی گھر کو ڈیزائن کرنے میں لیتی ہیں۔
گوری خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ فیس

گوری خان نے تاحال اپنی انٹیرئیر ڈیزائننگ کی فیس کا حوالے سے کوئی باضابطہ انکشاف نہیں کیا ہے لیکن بھارتی میڈیا کے اندازے کے مطابق گوری خان کا کنسلٹیشن معاوضہ 6 لاکھ روپے بھارتی روپے ہے۔
دوسری جانب کسی رہائشی انٹیرئیر ڈیزائن پروجیکٹ کیلئے پیمائش کے لحاظ سے گوری خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ فیس 30 لاکھ روپے سے 5 کروڑ بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔
لگژری وِلا پروجیکٹس کیلئے گوری خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ فیس 3 کروڑ روپے سے لے کر 10 کروڑ روپے، کمرشل پروجیکٹس 50 لاکھ روپے سے 20 کروڑ روپے تک ہے۔
مزید برآں گوری خان basepok furniture بھی فروخت کرتی ہیں اس فرنیچر کی قیمت 5 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔
سوزین خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ فیس

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سوزین خان نے اپنی انٹیرئیر ڈیزائننگ بزنس اور فیس کا انکشاف کیا ہے۔
سوزین خان بتاتی کہ ’ہم کسی بھی فلیٹ کی انٹیرئیر ڈیزائننگ کیلئے فی مربع فٹ فیس وصول کرتے ہیں، 2000 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ کے لیے ہماری فیس 1200 روپے سے 2000 روپے فی مربع فٹ تک ہوتی ہے‘۔
دوسری جانب سوزین نے فیس ادائیگی کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ’ ہم کام شروع کرنے سے پہلے 30فیصد ایڈوانس پیمنٹ لیتے ہیں اور پھر میں کسی فلیٹ یا اپارٹمنٹ کا انٹیرئیر ڈیزائن بناتی ہوں، ڈیل فکس ہونے کے بعد میں مٹیریل کے لیے پیسے لیتی ہوں اور پھر روم کے حساب سے کام کیا جاتا ہے‘۔
سوزین خان کا مزید بتانا ہے کہ ممبئی میں 1500 مربع فٹ کے لگژری اپارٹمنٹ کے لیے انٹیرئیر ڈیزائننگ کی فیس 25-30 لاکھ روپے ہے۔
Leave a Reply