گورنر ورجینیا اور جنوب ایشیائی ثقافت


گورنر ورجینیا اور جنوب ایشیائی ثقافت

فوٹو: نسیم حیدر

امریکا کی ریاست ورجینیا کے گورنر گلین ینگکین نے کہا ہے کہ ایشین امریکن اور پیسیفک آئی لینڈرز کمیونٹی نہ صرف امریکا بلکہ خاص طور پر ورجینیا کی ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کر رہی ہے۔

ریاست ورجینیا کی خاتون اوّل سوزین ینگکین کی جانب سے ایگزیکٹو مینشن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایشیائی ثقافت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں جن میں گورنر گلین ینگکین کے مشیر منصور قریشی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب میں ورجینیا کے گورنر نے کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز ہے کہ گورنر مینشن میں منعقد تقریب میں ایشیائی امریکن اور پیسیفک آئی لینڈز کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد شریک ہوئی ہے تاکہ اس ثقافتی ورثہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ انہی جیسے لوگوں کی بدولت ورجینیا آج رہائش اختیار کرنے، ملازمت یا تعلیم حاصل کرنے کیلئے بہترین ریاست ہے۔

جنوب ایشیائی کمیونٹی کے کردار کو خاص طور پر اجاگر کرتے ہوئے گورنر ینگکین نے کہا کہ تعلیم ہو، صحت، کاروبار یا ثقافت، یہ کمیونٹی ہر شعبے میں مثالی خدمات انجام دے رہی ہے۔

سیکرٹری کیلی گی کے مطابق ایشین امریکن پیسیفک آئی لینڈرز ورجینیا میں سب سے سے تیزی سے پھلتا پھولتا گروپ ہے۔

گورنر ورجینیا اور جنوب ایشیائی ثقافت

فوٹو: نسیم حیدر

سیکریٹری کیلی اور خاتون اوّل سوزین ینگکین نے ورجینیا ایشین ایڈوائزری بورڈ کے اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔

سوک کمیٹی کے سربراہ اور گورنر کے مشیر منصور قریشی نے کہا کہ یہ کمیونٹی ریاست میں ٹیکنالوجی اور عوامی خدمات میں بھی بڑی چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

منصور قریشی کا کہنا تھا کہ گورنر ینگکین کی کوشش ہےکہ جنوب ایشیائی کمیونٹی بلخصوص پاکستانی کمیونٹی تمام شعبوں میں آگے بڑھے۔اسی لیے وہ کاروبار بڑھانے کے لیے بھی لوگوں کو ہر ممکن موقع فراہم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورجینیا میں ساڑھے 7 لاکھ ایشیائی امریکن ووٹرز ہیں جن میں پاکستانیوں اور بھارتیوں سمیت جنوب ایشیائی کمیونٹی کی بھی قابل زکر تعداد موجود ہے۔

تقریب میں جنوب ایشیائی رقص پیش کیا گیا اور روایتی کھانوں سے شرکا کی تواضع کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *