Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 10:50 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، عمارت انتہائی پرانی ہونےکے باعث گرنےکا خدشہ

حالیہ پوسٹس

  • امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا
  • شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق
  • اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا
  • پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب
  • ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایرانی مشیر خارجہ
تازہ ترین

گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، عمارت انتہائی پرانی ہونےکے باعث گرنےکا خدشہ

DAILY MITHAN Jan 19, 2026 0


کراچی: گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، عمارت انتہائی پرانی ہونےکے باعث گرنےکا خدشہ

 اہل خانہ سے لاپتہ افرادکےموبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں ، 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے، پولیس

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا، آتش زدہ پلازہ سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنےکا خدشہ ظاہر کردیا۔

ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر نہ بجھائی جا سکی، گراؤنڈ فلور  پرلگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔  ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔

لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر کھڑے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افرادکےموبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں ، 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے۔

حکام کے مطابق آگ پر 80 فیصد قابو پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے ۔ ریسکیو عملے نے تھرمل کیمرے لگائے۔ جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا جہاں ریسکیو  ورکرز  صدائیں لگا لگا کر زندگی کے نشان ڈھونڈتے رہے مگر جلی ہوئی عمارت کے اندر ان صداؤں پر لبیک کہنے والا کوئی نہ مِلا۔

صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر قسم کی معاونت کی پیشکش

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔ 

صدر مملکت نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا، انہوں نے زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔

جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے گل پلازہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا المیہ ہے۔  کوئی نہیں چاہتا آگ لگےاور کسی کا کاروبار تباہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آگ لگنے کے عوامل کو جاننا ہے، گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا۔

میئرکراچی کا گل پلازہ کا دوبارہ دورہ، امدادی کام  تیز کرنےکی ہدایت

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کا دوبارہ دورہ کیا جہاں انہوں نے جلنے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ میئر کراچی نے اس دوران امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

 میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 65کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں، عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا، وقت نہیں دے سکتا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اُن کی آمد پر احتجاج کیا اور نعرے لگائے،  عوام کی تکلیف کو سمجھتے ہیں۔

الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا سانحہ گل پلازہ پر  آج یوم سوگ کا اعلان

صدرالیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دکاندار  اور ان کے ورکر تاحال عمارت میں ہیں۔

صدر الیکٹرانکس ڈیلرز  ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی اور دکانداروں سے اظہار  یکجہتی کیا جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شانگلہ میں مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال میں ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان جھگڑا، ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں: ایرانی مشیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، برطانوی ائیرلائن نے کئی ممالک کی پروازیں منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نئے سپریم لیڈر سے یکجہتی کیلئے ریلی کے دوران امریکا و اسرائیل کا حملہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات، صحت اور زیرِ سماعت اپیلوں پر گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کیلئے خطرہ ہے: چین
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’جنگ‘ نسلیں تباہ کردیتی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
حضر ت علیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس برآمد ہوں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بھائی جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران کے حملوں کی 37 ویں لہر، طاقتور میزائلوں سے امریکی و اسرائیلی اہداف نشانہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں روسی قونصل خانےکی عمارت کو نقصان، شیشے ٹوٹ گئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
وائٹ ہاؤس کا مقاصد پورے ہونے تک ایران میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10کشتیوں اور جہازوں کو تباہ کردیا: ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026