Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 12:37 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات

حالیہ پوسٹس

  • ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
  • شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
  • آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا
  • ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے
  • نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات

DAILY MITHAN Oct 18, 2025 0


گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش  پر  سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز  نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ  بنایا جس میں 100 سے زائد   خوارج مارےگئے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  خارجی گل بہادرگروپ نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر بھی آئی ای ڈی سے حملہ کیا، حملے میں میں شہریوں سمیت ایک سپاہی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق  سکیورٹی فورسز نےگل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف گزشتہ  رات  ٹارگٹڈ کارروائی کی، مصدقہ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کارروائی میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں  اور  دعوے غلط ہیں،  ان دعوؤں کا مقصد افغانستان کے اندر سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں کی حمایت پیدا کرنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچیدہ مسئلےکا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، افغان حکام کی جانب سے غیر ریاستی عناصر پر مؤثر کنٹرول کی صورت میں اس کا حل ممکن ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کو اپنی علاقائی سالمیت اور پاکستان کے عوام کی جانوں کے تحفظ کے تمام حقوق حاصل ہیں، ہم افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گردوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت، پاکستان اسٹاک میں تیزی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ابلیس کا تعویذ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کا گوگل، مائيکرو سافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان کیساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026