پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک روز والدہ کو یاد کر کے رو رہی تھیں کہ انہیں ایک نیا راگ ملا جسے انہوں نے موبائل میں ریکارڈ کر لیا۔
حال ہی میں آئمہ بیگ ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے اپنی گلوکاری سے متعلق بات چیت کی۔
آئمہ بیگ نے بتایا کہ ان کا ایک نیا میوزک البم آرہا ہے جس کا نام گڑیا ہے، اور یہ البم انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے نام پر رکھا ہے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے گلوکارہ نے بتایا کہ ایک روز وہ فجر کی نماز کے بعد اپنی وہ اپنی والدہ کو یاد کر رکے رو رہی تھیں کہ انہیں ایک راگ نصیب ہوا جسے انہوں نے اپنے موبائل میں محفوظ کر لیا، اس راگ کے ذریعے وہ باتیں کہیں جو میں اپنی امی سے کہنا چاہتی تھی۔

























Leave a Reply