جنوبی غزہ میں گاڑی میں دھماکے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ غزہ پٹی میں آرمی کی گاڑی میں بم دھماکے سے 4 فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں علی الصبح پیش آیا، جہاں فوجی ایک گاڑی میں سوار تھے کہ اچانک بم دھماکا ہوا جس میں 4 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اردن کی سرحد پر فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے درمیان واقع کنگ حسین (ایلنبی) پل کراسنگ پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ 27 اکتوبر 2023 میں غزہ میں فوجی زمینی کارروائی کے بعد سے اب تک 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔






















Leave a Reply