امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لیک ٹاہو میں برفانی تودہ گرنے سے 8 سیاح ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف شانن مون کا کہنا ہے کہ سیاح برفانی تودے کی زد میں آئے تھے، 6 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
امریکی حکام نے بتایا کہ شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑوں میں 3 روزہ دورے میں شامل 6 سیاح پہلے بھی مختلف واقعات میں زخمی ہوئے تھے۔
حکام کا کہنا ہےکہ شدید موسمی حالات کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں تاحال برف کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور انہیں فوری طور پر نکالنا ممکن نہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں مزید تقریباً 3 فٹ برف پڑ چکی ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔
حکام نے خبردار کیا کہ علاقے میں اب بھی برفانی تودہ گرنے کا خطرہ برقرار ہے۔


























Leave a Reply