[ad_1]
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران سے مذاکرات کی امریکی خواہش پر سوالات اٹھا دیے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کی نیت ہے تو خطے میں فوجی کارروائیاں کیوں جاری ہیں؟ کیا مذاکرات کا نیا موقع دوبارہ حملے کی تیاری کے لیے وقفہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ ایران پرانا فارمولا حملہ، جنگ بندی، مذاکرات، پھر حملہ مزید قبول نہیں کرے گا، کیا کوئی یقین دہانی ہے یہ سلسلہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا؟ کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غور کرے کہ بار بار وعدہ خلافی کون کررہا ہے ؟ آخر کیوں معاہدے ٹوٹتے ہیں؟ کیا یہ حکمت عملی ہے یا اعتماد کا بحران؟
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply