کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کردی گئی۔
جیونیوزکے مطابق آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کردی گئی جب کہ پشاور سےکوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل بھی منسوخ کرد ی گئی ہیں۔
دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کےلیے جعفرایکسپریس کل منگل کو معمول کے مطابق روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 6 بوگیاں ٹریک سے اترگئی تھیں۔























Leave a Reply