کس نے کے پی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنیکی مخالفت کی؟ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


کس نے کے پی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنیکی مخالفت کی؟ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا جس میں کے پی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا. 

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے حوالے سے ہونے والے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا جس میں کے پی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے حق میں نہیں تھے، بیرسٹر گوہر سینیٹ انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہونے کے حق میں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے اہم رہنماؤں کو آگاہ کیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں مزید تاخیر مناسب نہیں، بیرسٹر گوہر نے کہا تھا اگر بلامقابلہ انتخابات ممکن نہیں تو پارٹی کو انتخابات کا ہی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

دوسری جانب کے پی اسمبلی کا اجلاس بغیر حلف برداری کے ملتوی ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخصوص نشستوں پر اراکین سے حلف لینے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *