کسی بھی نئے پروجیکٹ کا انتخاب کرنے سے قبل الجھن کا شکار رہتی ہوں: یمنیٰ زیدی


کسی بھی نئے پروجیکٹ کا انتخاب کرنے سے قبل الجھن کا شکار رہتی ہوں: یمنیٰ زیدی

جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ ‘تیرے بن’ میں یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو اس قدر پسند کیا گیا کہ وہ راتوں رات ایک بڑی اسٹار بن گئیں/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے کامیاب ہونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نئے پروجیکٹ کے انتخاب سے قبل الجھن میں مبتلا رہنے کی وجہ بتادی۔

یمنیٰ زیدی نے یوں تو انڈسٹری میں بہت سے پروجیکٹ میں کام کرکے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا لیکن جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ ‘تیرے بن’ میں یمنیٰ زیدی کی اداکاری کو اس قدر پسند کیا گیا کہ وہ راتوں رات ایک بڑی اسٹار بن گئیں۔

اس کے بعد بھی اداکارہ نے ہٹ ڈراموں میں کام کیا جس کے بعد وہ سب کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی پروجیکٹ کا انتخاب کرنے سے پہلے میں بہت الجھن کا شکار رہتی ہوں کہ میں نے اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے کہیں میں وہ کھو نہ دوں، اس لیے میں بہت احتیاط سے اور بہت دھیان سےٹارگٹ کرکے اپنا اگلا پروجیکٹ کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے پروجیکٹ پر کام جاری ہے، ابھی اس پروجیکٹ کی صرف اسکرپٹ پڑھنے کا کام کیا جارہا ہے، عنقریب نئے پروجیکٹ میں نظر آؤں گی۔

اداکارہ نے آخر میں اپنے تمام مداحوں کا دل سے شکریہ ادا بھی کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *