Skip to content
  • Sunday, 15 February 2026
  • 1:19 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کرپشن کیخلاف اقدامات، وزیراعظم کا ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کا آزادانہ جائزہ لینے کا حکم

حالیہ پوسٹس

  • فوٹوشوٹ کراتی دلہن کا بیگ چور لے اڑا، لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی سے محروم
  • بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
  • ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ہنگو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
  • ایمانداری کی ایک اور مثال، موٹروے پولیس نے ملنے والے 53 لاکھ روپے مسافر کو لوٹا دیے
  • سب سے پہلے بنگلہ دیش، نومنتخب طارق رحمان کا اسلام آباد اور دہلی کو پیغام
تازہ ترین

کرپشن کیخلاف اقدامات، وزیراعظم کا ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کا آزادانہ جائزہ لینے کا حکم

DAILY MITHAN Feb 15, 2026 0


کرپشن کیخلاف اقدامات، وزیراعظم کا ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کا آزادانہ جائزہ لینے کا حکم

 وزیراعظم ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر ایک جامع پالیسی ردِعمل تیار کرنا چاہتے ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کا گہرائی سے جائزہ لینے کے لیے آزاد ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ ان شعبوں کی نشاندہی کی جا سکے جہاں پاکستان بدعنوانی کے خلاف اقدامات میں پیچھے ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام ماضی کی روایت سے ہٹ کر ہے، جب بدعنوانی سے متعلق بین الاقوامی جائزوں کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا تھا۔

وزیراعظم کا ارادہ ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2025 میں نشاندہی کی گئی خامیوں کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے ذریعے دور کیا جائے۔ 

ایک ذریعے کے مطابق بدعنوانی ایک قومی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے متحدہ قومی حکمتِ عملی درکار ہے، اور وزیراعظم ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر ایک جامع پالیسی ردِعمل تیار کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سی پی آئی 2025 میں پاکستان کی کارکردگی عالمی سطح پر ملے جلے جائزوں کی عکاس ہے۔ پاکستان نے 100 میں سے 28 نمبر حاصل کیے اور 182 ممالک میں 136ویں نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں اس کا اسکور 27 اور درجہ بندی 180 ممالک میں 135 تھی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کا اسکور آٹھ آزاد بین الاقوامی ذرائع کے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیا، جو سرکاری شعبے میں بدعنوانی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک ذریعے، ویریٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ، نے پاکستان کو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر قرار دیا اور اس کا اسکور 14 سے بڑھا کر 19 کر دیا، جو سیاسی اور ادارہ جاتی شعبوں میں بہتری کے تاثر کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

تاہم یہ بہتری نفاذِ قانون اور قانون کی بالادستی سے متعلق اشاریوں میں نظر نہیں آئی۔ دو اہم اداروں نے پاکستان کی درجہ بندی کم کی۔ 

ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو اوپینین سروے نے پاکستان کا اسکور 33 سے کم کر کے 32 کر دیا، جس سے رشوت، غیر رسمی ادائیگیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال سے متعلق کاروباری حلقوں کے منفی تاثرات کی عکاسی ہوتی ہے۔

اسی طرح ورلڈ جسٹس پراجکٹ کے رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 26 سے کم ہو کر 25 رہ گیا، جو احتساب اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی میں مسلسل کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

پانچ دیگر ذرائع نے سال بہ سال کسی تبدیلی کی اطلاع نہیں دی، جو ادارہ جاتی جمود کی علامت ہے۔ ان میں برٹلز مین اسٹیفٹنگ ٹرانسفارمیشن انڈیکس، اکنامک انٹیلی جنس یونٹ، گلوبل انسائٹ کنٹری رسک ریٹنگز، پی آر ایس گروپ انٹرنیشنل کنٹری رسک گائیڈ اور ورلڈ بینک کا سی پی آئی اے شامل ہیں، جن سب نے احتساب، شفافیت، سرکاری نظم و نسق اور ریاستی گرفت کے خلاف مزاحمت میں مستقل کمزوریوں کی نشاندہی کی۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 28 عالمی اوسط 42 سے کہیں کم ہے، جبکہ کم بدعنوانی والے ممالک کے اسکور 80 اور 90 سے بھی زیادہ ہیں۔حکام کے مطابق مجوزہ ماہرین کا جائزہ ان تمام اشاریوں کا تفصیلی مطالعہ کرے گا اور بالخصوص نفاذِ قانون، عوامی مالی نظم و نسق، عدالتی مؤثریت اور ادارہ جاتی احتساب میں اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔

حکومت کو امید ہے کہ آزاد تجزیے کی بنیاد پر وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی پاکستان کی آئندہ درجہ بندی بہتر بنانے اور ملک کے اندر بدعنوانی کے خلاف نظام کو مضبوط کرنے میں مدد دے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
فوٹوشوٹ کراتی دلہن کا بیگ چور لے اڑا، لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی سے محروم
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ہنگو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
ایمانداری کی ایک اور مثال، موٹروے پولیس نے ملنے والے 53 لاکھ روپے مسافر کو لوٹا دیے
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
سب سے پہلے بنگلہ دیش، نومنتخب طارق رحمان کا اسلام آباد اور دہلی کو پیغام
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز میں داخل
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی کی کولمبو میں قومی کرکٹرز سے ملاقات، شاہینوں کا حوصلہ بڑھایا
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں بجلی چوری کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی، 55 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری پکڑی گئی
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
چولستان جیپ ریلی، 4 خواتین ڈرائیورز سمیت 79 ریسرز نے طویل ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
کچے کے علاقے میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے، بھرپور ٹاکرے کے امکانات روشن
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
شہباز شریف کی قیادت
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں علاج کا تمام ریکارڈ طلب
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ایران سے معاہدہ چاہتے ہیں، وہ خامنہ ای سے ملنے کو بھی تیارہیں: مارکو روبیو
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
انتظار کی گھڑیاں ختم، دنیائےکرکٹ کا سب سے بڑا دنگل سجنےکو تیار، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان طویل عرصے بعد بیٹوں کی آواز سن کر انتہائی خوش تھے، علیمہ خان
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
تازہ ترین
قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انسانوں میں خود غرضی کا علاج ڈھونڈ نکالا
DAILY MITHAN Feb 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ہمارا احتجاج ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہے، عمران خان کی اسپتال منتقلی کے بعد دھرنا ختم کردیاجائےگا: علی امین
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
DAILY MITHAN Feb 15, 2026
پاکستان
افغان حکومت اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، پاکستان
DAILY MITHAN Feb 13, 2026
پاکستان
اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 12, 2026