[ad_1]
کراچی میں بارش کو کئی گھنٹےگزر گئے مگر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔
سائٹ ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، لائنز ایریا، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، گلشن معمار، نیو کراچی، سرجانی، قائدآباد، لانڈھی، ملیر اور کورنگی کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
بارش کے بعد کیماڑی کے بیشتر علاقے، کلفٹن بلاک 5، اسکیم 33، ملیر کینٹ، گلستان جوہر بلاک 41 اے، ٹیپو سلطان اور کراچی ریونیو سوسائٹی میں بھی بجلی معطل ہے، شہر میں بجلی بندش کے باعث شہریوں کو سحری کے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے الیکٹرک نےکہا کہ 2100 میں سے 560 فیڈرزپربجلی کی فراہمی معطل ہے ، بحالی کا کام جاری ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ تیز ہواؤں اور موسلادھاربارش کے بعد بجلی بند ہوئی تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بجلی کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا۔
دوسری جانب حیدرآباد میں بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، 400 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
مکلی، ٹھٹہ اور گردونواح میں گردآلود طوفان اور ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ سیہون، بھان، سیدآباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔
عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد بجلی معطل ہوگئی۔ بارش اور تیز ہوا کے سبب گندم اور اسپغول کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply