کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے غیر قانون اور جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے شہریوں کو خبردار کردیا۔
ایک بیان میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
کراچی پولیس چیف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری 5 دسمبر تک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں، بصورت دیگر غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
علاوہ ازیں شہر میں ای چالان سسٹم فعال ہونے کےبعد یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ کئی شہریوں نے چالان سے بچنے کے لیے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگادی ہیں۔





















Leave a Reply