کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


























Leave a Reply