[ad_1]
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ہے اور ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
حکام محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک میں 25 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے تحت کراچی میں کل شام سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 25 اور26 مارچ کو بارش کا امکان ہے جبکہ 28 اور 29 مارچ کو بھی بارش ہو سکتی ہے، شہر میں کہیں کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply